کولگام میں حزب ملی ٹنٹوں کے3معاونین گرفتار

سوپور میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

سری نگر//منیشات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے ایک بدنام زمانہ منیشات فروش کو ممنوعہ نشیلی مادہ سمیت گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس چوکی فروٹ منڈ سوپورہ نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1104 کیپسول سپاسموپروکسیون پلس برآمد کر لئے۔اچبل کراسنگ پر پی ایس آئی عرفان نذیر کی سربراہی میں ناکے پر پولیس پارٹی نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے پایا اور اسے چیکنگ کے لیے روک دیا گیا۔ چیکنگ کے دوران، اس شخص کے پاس ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی ۔گرفتار منشیات فروش کی شناخت اشفاق مشتاق میرعرف پن میرولدمشتاق احمد میرساکن اچبل سوپورکے بطو رہوئی ہے۔ تھانہ پولیس سوپور نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 72/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔