جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول اشوک کمار پرمار نے اِنجینئر غلام نبی ایگزیکٹیو اِنجینئر ( سول ) ڈویژن پونچھ محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرو ل ڈیپارٹمنٹ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے، جو آج سہ پہر اِنتقال کر گئے۔اَپنے تعزیتی پیغام میں پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ مرحوم بہت ہی مخلص اِنسان تھے جنہوں نے اَپنے تمام وعدوں کو پیشہ ورانہ اور لگن سے پورا کیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ آفیسر محکمہ کا اثاثہ تھا اور ان کی وفات سے محکمہ میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔










