مالی بجٹ 2023-24 ء جموں و کشمیر میں بجلی اور سڑک شعبوں کو تبدیل کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا

ثقافتی ورثہ کاعالمی دن

آرکائیوز ، آرکیالوجی اور میوزیم ڈیپارٹمنٹ نمائشیں منعقد کرے گا

سرینگر// عالمی ثقافتی ورثہ کے دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر محکمہ آثارِ قدیمہ اور عجائب گھر ایس پی ایس میوزیم لال منڈی سرینگر میں ’’ حالیہ نتائج /بازیافت ‘‘ کے موضوع پر اور’’نایاب مخطوطات ‘‘ کے موضوع پر آرٹ میوزیم اسٹون بلڈنگ اولڈ سیکرٹریٹ سرینگر میں 18 اپریل کو ایک نمائش کا انعقاد کرنے جا رہا ہے ۔ اس سال کے جشن کا موضوع ’’ پیچیدہ ماضی : متنوع مستقبل ‘‘ ہے ۔ محکمہ نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے طلباء کے ساتھ ان مقامات کا دورہ کریں ۔ طلباء کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کیلئے کوئی داخلہ فیس نہیں ہو گی ۔ طلباء ان خصوصی نمائشوں کا دورہ کر کے جموں و کشمیر کے شاندار ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہی حاصل کریں گے ۔