باجوہ کی تنقید کرنی پڑی مہنگی، عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان گرفتار

باجوہ کی تنقید کرنی پڑی مہنگی، عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان گرفتار

پاکستان میں اقتدار کھونے کے بعد عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر ایک اور مصیبت ٹوٹ پڑی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے مبینہ طور پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ان کو بدنام کرنے کی مہم چلائی ہوئی تھی۔پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منگل کے روز صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں سے فوجی سربراہ اور سپریم کورٹ کے ججوں کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنانے پر گرفتاریاں کیں۔ عمران خان کو 8 اپریل کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ تب سے ان کی پارٹی اور سوشل میڈیا ٹیم ٹوئٹر پر پاکستانی فوج کے خلاف مہم چلا رہی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق فوجی سربراہ اور سپریم کورٹ کے جج حضرات کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی مہم میں ملوث 50 مشتبہ افراد کی فہرست انٹیلی جنس ایجنسیوں کو موصول ہوئی ہے۔ جن میں سے اب تک 8 ارکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ عمران خان کے قریبی ساتھی اسد عمر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کئے جانے کو چیلنج کرنے والی پٹیشن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے‘۔