سری نگر//وادی کشمیر میں شدت کی گرمی مسلسل جاری جاری تاہم اتوار کے روز باقی دنوں کے نسبت درجہ حرات میں نرمی تھی تھی محکمہ موسمیات نے بتایا جموں و کشمیر اور لداخ میں اتوار کو موسم خشک رہا کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے اتوار کے روز کہا کہ “اگلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے”۔سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2، پہلگام 3,6 اور گلمرگ میں 3,0 ڈگری سیلسیس تھا۔لداخ کے علاقے میں، دراس میں منفی 2.3 اور لیہہ میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 2.6 تھا۔جموں میں 21.0، کٹرہ میں 18.4، بٹوٹ میں 12.2، بانہال میں 8.8 اور بھدرواہ میں 9.6درجہ حرارت کم سے کم رہاہے۔










