mehjoor shayari in kashmiri

شاعر کشمیر مہجور کی برسی 9 ا پریل کو

سری نگر// شاعر کشمیر مہجور کی برسی 9 اپریل کو منائی جارہی ہے اس حوالے سے وادی کے اطراف واکناف میں ادبی تنظیموں کی جانب سے مشاعروں اور ادبی کانفرنسوں کا اہتمام ہونے جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاعر کشمیر پیرزادہ غلام احمد مہجور کی برسی پر 9 اپریل کو ادبی تنظیموں کی جانب سے کئی تقریبات اور مشاعروں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے نارتھ کشمیر میں سب سے بڑی تقریب معروف ادبی و ثقافتی فورم ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کی جانب سے منعقد ہوگی جس میں کئی شاعروں اور ادیبوں کی آمد متوقع ہے۔ادھر ذرائع کے مطابق یوم مہجور کے حوالے سے وادی میں سب سے بڑی تقریب کلچرل اکیڈمی کی جانب سے سرینگر میں منعقد ہوگی۔جس میں نامور شعراء دانشور اور شرکت کرینگے۔ادھر جنوبی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم کی جانب سے مہجور کی برسی پر ایک ادبی تقریب منعقد ہوگی۔مراز ادبی سنگم کے جنرل سیکریٹری اظہار مبشر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریب آف لائن ہوگی یا آن لائن اس کا فیصلہ مراز ادبی سنگم کے صدر 6 مارچ کو کرینگے۔نمائندے کے مطابق مہجور کے آبائی گاوں متری گام پلوامہ میں ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں ضلع بھر کے سرکردہ شاعروں، ادیبوں اور قلم کاروں کی آمد متوقع ہے۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق شاعر کشمیر مہجور کی برسی 9 اپریل کو منائی جا رہی ہے وادی کئی ادبی و ثقافتی تنظیموں کی جانب سے آف لائن اور آن لائن تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔جس دوران شاعروں،ادیبوں اور قلمکاروں کی جانب سے شاعر کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔