سرینگر //ضلع کپواڑہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق منشیات کے خلاف پولیس نے جنگ جاری رکھتے ہوئے کپواڑہ میں تین منشیات فروشوں کی گرفتار ی عمل میں لائی ہے ۔ نمائندے کے ماطبق پولیس پوسٹ آوورہ نے ایس آئی اظہر شکیل کی سربراہی میں ناکے کے دوران تین افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے ممنوعہ مادہ برآمد کر کے ان کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے منشیات فروشوں کی شناخت آحق احمد خان ولد عبد الحمید خان ، مشتاق احمد بٹ ولد احمد بٹ اور مشتاق احمد خان ولد غلام رسول خان ساکنان میر مقام آورہ کے بطور ہوئی یے جبکہ ان کے قبضے سے برون شوگر اور دیگر منشیات بر آمد کر لی گئی ۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس زیر نمبر 14/2022این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس اسٹیشن ترہگام میں درج کر لی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کی تحقیقات جاری ہے اور اس ضمن میںمزید گرفتار یاں جلد ہی متوقع ہے ۔ اس دوران کپواڑہ پولیس نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات کا خاتمہ کرنے کیلئے پولیس کو بھر پور تعاون دیں۔










