Student electrocuted while playing volleyball at Degree College Bajbhara

ڈگری کالج بجبہاڑہ میں والی بال کھیلنے کے دوران طالب علم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

سری نگر// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ میں بدھ کے روز دوپہر ایک دل دہلانے والے واقعے میں والی بال کھیلنے کے دوران ایک طالب علم بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔اس دوران جب طالب علم کے ہلاکت کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ایک طالب علم عمر فاروق ولد فاروق احمد گنی ساکن دری گنڈ کو کالج کے احاطے کے باہر والی بال کھیل رہا تھا جس دوران اس نے یہاں سے گزر نے والی ایک تار کو چھوا ہے جس دوران اسے بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔عین شاہدین نے بتایا اس دوران طالب علم کو بے ہوشی کی حالت میں جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ نوجوان نے کالج کے باہر والی بال کو واپس لانے کے لیے کالج کی دیوار کو پار کرنے کی کوشش کی تھی جس دوران انہیں بجلی کرنٹ لگ گئی ہے اور شدید زخمی ہوا ہے اْنہوں نے بتایا، ” ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ طالب علم والی بال کھیل رہے تھے اور عمر باہر سے گیند لینے گیا تھا۔ وہ دیوار کے اوپر گیا اور عدم توازن کی وجہ سے وہ بجلی کی ترسیلی لائن کے ساتھ لگ گیا ۔اس دوران اگر چہ طالب علموںکو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے ۔اس دوران جب طالب علم کے ہلاکت کی خبر پھیل گئی ہے تو یہاں کہرام مچ گیا ہے اور قصبے میں ہر آنکھ نم تھی ۔