محکمہ جنگلات کے فیلڈ اسٹاف کی مبینہ ملی بھگت کے الزامات، تحقیقات کا مطالبہ
کپواڑہ/بٹ مظفر//ضلع کپواڑہ کے نارتھ رینج کے تحت بلاک کلاروس کے علاقے ناگسری میں محکمہ بیکن کے شیڈ سے ہزاروں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی ضبط کی گئی ہے۔ اس معاملے میں محکمہ جنگلات کے فیلڈ اسٹاف کی مبینہ ملی بھگت کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، جنگل سے عمارتی لکڑی نکال کر محکمہ بیکن کے شیڈ تک پہنچائی گئی تھی۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ جنگلات کے افسران نے فارشٹرفیاض احمد وانی کی قیادت میں ایک ٹیم روانہ کی، جس نے موقع پر پہنچ کر لکڑی ضبط کر لی۔ اس معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر اس معاملے میں محکمہ جنگلات کے ملازمین کی کوئی ملی بھگت نہیں تھی تو لکڑی کو پہلے ہی کیوں ضبط نہیں کیا گیا؟ کپواڑہ سے محکمہ جنگلات کی ٹیم کے موقع پر پہنچنے تک کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟
مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ جنگل سے عمارتی لکڑی نکالنے میں فیلڑاسٹاف کا ہاتھ ہے۔ عوام نے متعلقہ حکام سے تواجہ کی مانگ کی اور ملاوثین کیخلاف کاروئ کی جانی چاہیے۔










