سری نگر/ /قانون اَفسران اور عملہ کے اَرکان نے سینئر ایڈوکیٹ جاوید احمد کاووسہ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جن کا کل یہاں اِنتقال ہواہے۔اِس سلسلے میں منعقدہ ایک تعزیتی میٹنگ میں ایڈیشنل ایڈ وکیٹ جنرل ایم اے چاشو نے مرحوم کے اَچانک اِنتقال پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطے کے قانون کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔ تمام شرکا ء نے سری نگر ہائی کورٹ کے سامنے حکومت کی نمائندگی کرنے میں سینئر ایڈیشنل ایڈ وکیٹ جنرل کی حیثیت سے مرحوم جاوید احمد کاووسہ کی اَنمول خدمات کو یاد کیا اور ان کی تعریف کی۔اُنہوں نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار کنبے کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
اِسی طرح کے تعزیتی میٹنگ جموں کے دفتر میں ایڈ وکیٹ جنرل کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سرکاری وکلأ، اَفسران اور ملازمین نے مرحوم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل آصفہ پڈرو ، ایڈیشنل ایڈ وکیٹ جنرل ستیندر سنگھ کالا ، ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل عرفان عندلیب ، ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل فیروز احمد شیخ ، ڈپٹی ایڈ وکیٹ جنرل اوتار سنگھ سوڈھی اور اِنتظامی آفیسر زیڈ اے دیوانی اور تمام سرکاری وکلأ شامل تھے۔
2029 تک ملک کو منشیات سے پاک بنانے کا روڈ میپ تیار
نیپال میں سیلاب سے تباہ کاریاں
عمر عبداللہ کے احتجاج پر سجاد لون کا سوال
جموں و کشمیر میں بارش اور گرج چمک کا امکان
این ایچ ایم ملازمین بھی احتجاج کی راہ پر
ڈوڈہ اور رام بن میں چناب دریا میں لاپتہ 2 افراد کی تلاش تیز
’آئی ایف ایف جے کے2026‘میں نامور فلم سازوں اور سینما پیشہ ور اَفراد پر مشتمل جیوری کو یکجا کیا جائے گا
’میڈی ایشن فارنیشن 3.0 کے تحت جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈیمی میں ریفرل ججوں کی تربیت کا اِنعقاد
لداخ میں پروجیکٹ وجیک کے 16ویں یومِ تاسیس
چھاترو کشتواڑمعاملہ:










