سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیرنے جمعرات کو گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول صورہ سری نگرکے پرنسپل کو معطل کر دیا ۔ فوری طور پر پرنسپل کی معطلی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔جے کے این ایس کے مطابق اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، معطل پرنسپل نذیر احمد خان کو چیف ایجوکیشن آفیسر سری نگر کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے تاحال چیف ایجوکیشن آفیسر سری نگر کے ذریعے ان کے طرز عمل کی انکوائری زیر التواء ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے جاری کردہ حکمنامے میں چیف ایجوکیشن آفیسر سری نگر سے کہا گیا ہے کہ وہ 7 دنوں کے اندر معاملے کی انکوائری کریں اور ادارے یعنی گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول صورہ سری نگر کے دیگر مرتکب افسران اور اہلکاروں پر ذمہ داری عائد کریں۔آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ اس کے بعد چارج شیٹ کی جائے گی۔










