جموں//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج مندیپ کور نے سکاسٹ جموں کا دورہ کیا اور یہاں Unnati پروجیکٹ کے تحت منریگا سے استفادہ کرنے والوں کیلئے جاری تربیتی پروگرام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران وائس چانسلر پروفیسر جے پی سنگھ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اس پروجیکٹ کے فوائد نریگا سے وابستہ لوگوں تک پہنچنے چاہئیں اور ان کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ اس صوبے کی ترقی کیلئے یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔ دورے کے دوران مندیپ کور نے یونیورسٹی کی آرگینک فارمنگ ، مشروم فارمنگ اور دیگر سرگرمیوں کا بھی جائیزہ لیا اور زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے ان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کمشنر سیکرٹری کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی اس منصوبے کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ پروجیکٹ منریگا کے ان کارکنوں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے دیہی ترقی کی وزارت چلا رہی ہے جنہوں نے گذشتہ مالی سال کے دوران سو دن کا کام کیا ہے ۔
2029 تک ملک کو منشیات سے پاک بنانے کا روڈ میپ تیار
نیپال میں سیلاب سے تباہ کاریاں
عمر عبداللہ کے احتجاج پر سجاد لون کا سوال
جموں و کشمیر میں بارش اور گرج چمک کا امکان
این ایچ ایم ملازمین بھی احتجاج کی راہ پر
ڈوڈہ اور رام بن میں چناب دریا میں لاپتہ 2 افراد کی تلاش تیز
’آئی ایف ایف جے کے2026‘میں نامور فلم سازوں اور سینما پیشہ ور اَفراد پر مشتمل جیوری کو یکجا کیا جائے گا
’میڈی ایشن فارنیشن 3.0 کے تحت جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈیمی میں ریفرل ججوں کی تربیت کا اِنعقاد
لداخ میں پروجیکٹ وجیک کے 16ویں یومِ تاسیس
چھاترو کشتواڑمعاملہ:










