سری نگر/ /محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی کلچرل یونٹ سری نگر نے’’ آزاد ی کا اَمرت مہااُتسو ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر ڈی آئی پی آر کے آڈیٹوریم ہال میں ایک رنگارنگ موسیقی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔کلچر ل یونٹ سری نگر کے میوزک کمپوزر غلام محمد بٹ نے دیگر فن کاروں کی مدد سے اَپنی مسحور کن لوک پرفارمنس سے سامعین و حاضرین کو محظوظ کیا۔ایک اور نوجوان لوک گلو کار فیروز احمد شاہ نے صوفی گیت پیش کئے۔










