جانباز پورہ بارہمولہ میں چھاپہ،3جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار

بارہمولہ میں نارکو ٹیک ماڈیول کا پردہ فاش

2 افرادگرفتار ، کروڑوں روپئے مالیت کا ممنوعہ سامان ضبط

سرینگر/// بارہمولہ پولیس نے نارکو ٹیک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے کروڑوں روپئے مالیت کا ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد رکرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق 05فروری کو پولیس اوڑی اور کمال کوٹ پولیس پوسٹ کی پولیس پارٹی ایس ایچ او اوڑی کی سربراہی میں داچی سے بسگران علاقے میں گشت کر رہی تھی۔ گشت کے دوران دو گاڑیاں زیر رجسٹریشن نمبر JK09C-1584 اور آلٹو زیر رجسٹریشن نمبر JK05G-0247 مشکوک حالت میں داچی کی طرف ایک لنک روڈ پر پائی گئیں۔ پولیس پٹرولنگ پارٹی گاڑیوں کی طرف بڑھی تاہم دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے پولیس پٹرولنگ پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے دونوں افراد کو پکڑ لیا۔ دونوں گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران سیلریو گاڑی سے بظاہر ہیروئن کے تین (03) پیکٹ برآمد ہوئے اور مذکورہ آلٹو گاڑی سے ممنوعہ اشیاء کے پانچ (05) پیکٹ ہیروئن برآمد ہوئی۔ مجموعی طور پر تقریباً 09 کلو گرام وزنی ممنوعہ اشیاء کے 08 پیکٹ برآمد ہوئے۔ بلیک مارکیٹ میں ممنوعہ اشیاء کی قیمتکروڑ ں میں بتائی جاتی ہے۔ دونوں افراد سے موقع پر ہی پوچھ گچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ کے دوران آلٹو کار کے ڈرائیور نے اپنا نام محمد صابر بروال ولد فقیر علی ساکن جبدہ کمال کوٹ تحصیل اوڑی بتایا اور سیلریو کار کے ڈرائیور نے اپنا نام پرویز احمد تانترے ولد غلام نبی تانترے ساکن ریبن رفیع آباد سوپور۔ ان کے موبائل فونز کی ذاتی تلاشی کے دوران، محمد صابر بروال کے قبضے سے پانچ لاکھ روپے کا ایک چیک (5,00,000/-) اور ایک آدھار کارڈ اور دو خالی چک اور چک بگ کے دیگر سامان برآمد ہوئی ہے ۔بارہ مولہ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 17/2022 متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے اس سلسلے میں مذید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔