Lt Governor with Chairperson DDC Poonch

چیئر پرسن ڈی ڈی سی پونچھ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر// چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل پونچھ تعظیم اختر نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے لیفٹیننٹ گورنر کو اَپنے ضلع کی ترقی سے متعلق مختلف اَمور کے بارے میں جانکاری دی۔اِس کے علاوہ پونچھ کے لئے خواتین کالج ، ٹراما سینٹر ، جموں۔ پونچھ قومی شاہراہ کی توسیع اور پی ڈی ڈی پروجیکٹوں کی مناسب دیکھ ریکھ اور کام کاج کا مطالبہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے محترمہ تعظیم اختر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن کے پیش کردہ مطالبات اور مسائل کو سنا اور یقین دِلایا کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے چیئرپرسن ڈی ڈی سی پر زور دیا کہ پونچھ کے لوگوں کی فلاح وبہبوداورضلع کی ترقی کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔