محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

دوشیزہ پرتیزابی حملہ وحشت ناک ،دہشت ناک اور قابل ملامت

ارباب حل وعقد، علماے کرام، دانشور اور مذہبی پیشوا اپنا کردار ادا کریں: میر اکنامک الائنس

سری نگر//سرینگر کے پائین علاقے میں ایک دوشیزہ پر تیزابی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کشمیر اکنامک الائنس نے شرمناک اور دہشت ناک قراردیا۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمدڈار نے تحفظ خواتین پر سوالیہ نشان لگاتے ہوے کہا کہ نہ صرف انتظامیہ بلکہ مہذب معاشرے پر یہ ذمہ دار ی عاید ہوتی ہے کہ وہ اپنی قوم کی بچیوں اور بیٹیوں کی حفاظت کیلئے ہمہ جہت کوششیں کریں تاکہ ان خرافات کا تدارک کیا جاسکے۔فاروق احمدڈار نے کہا’’علماے کرام مفکرین، دانشوروں اور ارباب حل و عقد کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہے، اور معاشعرے کو ان زہرناک، وحشتناک اور دہشت ناک حالات سے باہمی طور پر باہر نکالنے کیلے کمر کسنا چاہیَ۔‘‘انہوں نے کہا کہ وادی’’پیر واری‘‘ہے اور صوفیا و اولیاے کرام کی سر زمین پراس طرح کے واقعات کیلئے کوئی جگہ موجود نہیں ہے۔کشمیر۔اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق۔احمدڈار نے کہا کہ ایک معصوم وکمسن طالبہ رومانہ جاوید کی وحشتناک ہلاکت ہو یانو شہرہ میں ایک قانون کی طالبہ کوتیزاب کا نشانہ بنانے کا واقعہ، پرے پورہ میں ایک مدرسہ پردن دھاڈے سر عام تیزاب پھینکنے کاواقعہ ہو یا گزشتہ روز شہر خاص میں پیش آیا واقعہ اس نے اس قوم کا ضمیر نہیں جھنجوڑ ا تو اس قوم کی آیندہ نسلیں کھبی ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ڈار نے تیزابی حملے میں زخمی ہوئی دوشیزہ کو بہترین سے بہترین علاج، باز آبادی کاری اور ملوثین کو مثالی سزادینے کا مطالبہ کیا۔اس دوران کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری، ترجمان اعلی محمد صدیق رونگہ،کشمیر ہول سیل مٹن ڈیلرس ایسوسیی ایشن کے سنیئر لیڈر معراج الدین گنائی، کشمیر شکارہ ایسو سیی ایشن کے صدر حاجی ولی محمد سینٹرل کا نٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے سیکریٹری ارشد احمد بٹ، کے ٹی ایم ایف دھڑے کے ایک دھڑے کے صدرمحمد رجب کوچھے نے بھی اس واقعے کی مذمت کی۔