کولگام/ /ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے صوفی بزرگ حضرت سیّد نور شاہ صاحبولی بغدادی ؒ کے سالانہ عرس کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اِبتداً ، اَوقاف کے اراکین کو آگاہ کیا گیا کہ اِس برس کووِڈ ۔19 وَبائی اَمراض کے پیش نظر بڑے اِجتماعات منعقد کرنے کی اِجازت نہیں ہوگی۔یہ بھی بتایا گیا کہ ولی فقیہ کا عرس یکم فروری سے شروع ہوگا جبکہ 10؍ فروری تک زیارت گاہ کند میں عقیدت و اَحترام سے منایا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، صفائی کے مناسب اقدامات کے علاوہ صحت سہولیات اور زیارت پر حفاظتی اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کووِڈ۔19 پر وٹوکول پر سختی سے عمل پیر اہونے پر زور دیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو ناکارہ سٹریٹ اور ہائی ماسٹ لائٹس کی مرمت اور زیارت کے اَحاطے سے برف اُٹھانے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں ڈی ڈی سی ممبر کند گلزار احمد ، اے ڈی سی شوکت احمد راتھر ، پی ڈی ڈی،پی ایم جی ایس وائی ، جل شکتی اور میڈیکل اِنجینئران کے علاوہ ای او یس ، ڈپٹی ایس پی اور دیگر اَفسران ، مقامی اَوقاف کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔










