اننت ناگ اور ہندوارہ میں 03 منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط
سرینگر/// معاشرے سے منشیات کی خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ اور ہندواڑہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق تھانہ مٹن کی پولیس نے ایس ایچ او مٹن کی سربراہی میں بمزو مٹن کے مقام پر ناکہ لگایا اور دو افراد فیاض احمد وانی ولد غلام نبی وانی سکنہ خانواڑی مٹن اور احمد پڈر ولد بشیر احمد پڈر ساکن بمزو مٹن کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 16کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں اور 75سٹرپس گولیاں برآمد ہوئیں۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔منشیات کے خلاف ایک اور کاروائی کرتے ہوئے ہندواڑہ پولیس نے گنگن پورہ کراسنگ کے نزدیک ایک شخص کو مشکوک حالت میں پایا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی ۔ مگر پولیس کی بروقت کاروائی سے مذکورہ کو دھر لیاگیا ، جس کی شناخت مشتاق احمد ملک ولد عبدلعزیز ملک ساکن درنگسو قلم آباد کے بطو رہوئی ہے ۔مذکورہ کی تلاشی لی گئی اور تلاش کے دوران مذکورہ کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات 5850 زیلوپام، اور ٹرائی پال 100 کی گولیاں برآمد کرکے ضبط کی ۔تھانہ پولیس کرالہ گنڈ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر5/2022 متعلقہ دفعا تکے تحت درج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کی جانب سے کمیونٹی کے اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔










