سری نگر//راجباغ سرینگر میں آگ کی ایک ب ہولناک واردات میں اخبار کا دفتر سمیت عمارت کا چوتھا منزل مکمل طور پر خاکستر ہوا۔جہاں لاکھوں روپے کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے ۔اس وردات میں آگ بجانے کے دوران محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ادھر وادی کشمیر کے صحافتی برادری نے اس واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مدیراعلیٰ کے ساتھ یکجہتی وہمدردی کا اظہار کیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ اور بارہ بجے کے درمیان زیرو برج کے نزدیک واقع انصاری لین میں حاجی بلڈنگ نامی ایک چار منزلہ عمارت میں آگ اچانک نمودار ہوئیں ،جس نے عمارت کی بالائی منزل کو اپنی لپیٹ میں لیا۔پوری عمارت میں کئی نجی دفاتر ہیں اور بالائی منزل میں روز نامہ سرینگر میل کا دفتر بھی تھا۔آگ کی اس واردات میں روزنامہ سرینگر میل کا دفتر مکمل طور پر خاکستر ہوا۔دفتر میں موجود سبھی الیکٹرانک آلات اور ضروری کاغذات کے علاوہ قیمتی ساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔آگ اچانک نمودار ہونے کے دوران مدیر اعلیٰ ننگے پائوں ایک تھرما کاٹ لگا کر خود کو بچانے میں کا میاب ہوا ہے اور آگ اس قدر جلدی میں پھیل گیا ہے کہ چیف ایڈٹر اپنا فون تک نہیں پہنچ سکا ہے ۔اس موقع پر فائرنگ اینڈ ایمر جنسی سروسز کی کئی گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے وہاں پہنچی ،جنہوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تاہم روزنامہ سرینگر میل کے دفتر کے علاوہ عمارت کی بالائی منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔آگ کے اس واردات میں محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم محکمے نے انتہائی کوشش کر کے آگ کو عمارت سے آگے پھیلنے سے روک لیا ہے ۔فوری طور پر آگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ادھر وادی کشمیر کے متعدد صحافیوں نے اس واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
روزنامہ سرینگر میل کا دفتر آگ سے خاکستر
انجمن اْردوصحافت جموں وکشمیر نے کیا مدیراعلیٰ کے ساتھ یکجہتی وہمدردی کا اظہار
سری نگر//انجمن اْردوصحافت جموں وکشمیر اپنے ایک معززممبراورروزنامہ سری نگر میل کے مدیراعلیٰ فاروق احمد کے اخباری دفتر واقع راجباغ سری نگر کے آگ کی ایک ہولناک واردات میں خاکستر ہونے گہرے دْکھ وافسوس کا اظہار کرتی ہے۔انجمن کاعبوری نظم متاثرہ سینئر ساتھی کیساتھ مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہار کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کے حکام سے اپیل کرتاہے کہ متاثرہ مدیراعلیٰ کوہوئے بھاری نقصان کافوری تخمینہ لگاکر اْن کی بازآبادی کاری کامعاملہ حکومت ِ وقت کی نوٹس میں لایاجائے۔تاکہ آگ متاثرہ صحافی ایک بار پھر اپنے ٹانگوں پرکھڑا ہوسکے۔










