سری نگر//سری نگر پولیس نے 14جنوری سے لاپتہ ایک مغوی لڑکی کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دانہ ہامہ سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے14جنوری کو پولیس اسٹیشن زکورہ میں ایک شکایت درج کی کہ اس کی 20 سالہ بہن گھر سے کچھ چیزیں خریدنے کیلئے نکلی تھی لیکن وہ واپس نہیں لوٹی۔پولیس ترجمان نے کہاکہ اس سلسلے میں ’لاپتہ ہونے‘ کی ایک رپورٹ درج کی گئی اور بعد ازاں شواہد کی بنیاد پر معلوم ہوا کہ لاپتہ لڑکی کو محمد ساحل کمار ولد عبدالمجید کمار ساکن راول پورہ سری نگر نے اغوا کیا ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن زکورہ میں متعلقہ قوانین کے تحت ایک کیس زیرایف آئی آرنمبر9/2022درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے بیان میں کہا کہ دوران تحقیقات پولیس کی انتھک کاوشوں اور دوسرے شواہد کی مدد سے مغوی لڑکی کو ملزم کی تحویل سے بازیاب کیا گیا اور اس کو قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا :تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار
امریکہ کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کو سخت پیغام
آبنائے ہرمز ایران کی رضامندی کے بغیر نہیں کھولی جائے گی، تہران کا دوٹوک اعلان
ویتنام میں منشیات اسمگلنگ،11افراد کو سزائے موت
احتجاج کی کسی بھی قسم پر پابندی عائد
ٹرمپ امریکی کرنسی پر تصویر والےپہلے باحیات امریکی صدر بن گئے
’خواتین کیخلاف مظالم پر حکومت کی خاموشی ، مجرموں کے حوصلے بلند ‘
خواتین صحافیوں پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت
امریکی سرمایہ کارو ں کو ہندوستانی معیشت میں بڑھتے ہوئے مواقع سے آگاہ کیا گیا
طلبہ کیخلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلس کو نہیں: سپریم کورٹ










