3 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 525 افراد فوت
سرینگر// ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور 2 لاکھ 59 ہزار 168 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی، اس دوران 525 مریضوں کی موت ہو گئی۔ کشمیر پریس سروس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ہر روز تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کوران کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 59 ہزار 168 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 525 مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ ملک بھر میں گزشتہ روز سے 4171 معاملے کم آئے ہیں، گزشتہ روز کورونا وائرس کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 نئے کیسز درج کئے گئے تھے۔ہندوستان کی کونسل برائے طبی تحقیق کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے لئے 18 لاکھ 75 ہزار 533 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 71 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار 580 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔










