جموں و کشمیر کے پونچھ میں پولیس کی بڑی کارروائی

لائن آف کنٹرول کے قریب 31 کلو منشیات برآمد

سری نگر//جموں کے ضلع پونچھ میں میں لائن آف کنٹرول کے نذدیک ایک اہم کارروائی کے دوران 31کلو گرام منشیات برآمد کیا ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو جموں اور کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ایک مشترکہ تلاشی آپریشن کیا اور31 کلو گرام منشیات برآمد کی ہے ۔فاعی ترجمان نے کہا کہ پونچھ میں کنٹرول لائن کے ذریعے منشیات کی ممکنہ اسمگلنگ کی اطلاعات کی بنیاد پر، ہندوستانی فوج نے پولیس کے ساتھ مل کر آگے کے علاقے میں انتھک آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشنز کو ایک اچھی طرح سے مربوط نگرانی کے گرڈ کے ساتھ بیک اپ کیا گیا اور لائن آف کنٹرول کے قریب علاقوں پر وسیع تسلط کے ساتھ۔ترجمان نے بتایا کہ ایل او سی کے بالکل قریب سرچ آپریشن میں تقریباً 31 کلو گرام وزنی منشیات برآمد کی گئی ہے خیال رہے جموںوکشمیر میں اکثر سرحدی علاقوں میں اس طرح کی کارروائیاں انجام دی جا رہی ہے جن کو اکثر ناکام بنایا جا رہے ہے ۔