کلچرل یونٹ سری نگر نے ڈی آئی پی آر کے آڈیٹوریم ہال میں ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا
سر ی نگر//ترقی پسند ہندوستان کے 75برس مکمل ہونے کی یادمیں حکومت کے ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ اقدام کے سلسلے میں کلچر ل یونٹ سری نگر کے فن کاروں نے ڈی آئی پی آر کے آڈیٹوریم ہال میں اَپنے فن کا مظاہرہ کیا۔کلچرل پروگرام صوفیانہ اور سازینہ پر مشتمل تھا جسے مشتاق احمد ساز نواز اور دیگر فن کاروں نے پیش کیا۔سامعین صوفیانہ اور سنتور سازینہ سے محظوظ ہوئے اور فن کاروں کی فنکارانہ صلاحیت کو سراہا۔










