شمال اور جنوبی کے ٹریفک کو شہر میں داخل نہ ہونے دینا ہائی کورٹ احکامات کو لاگوں کرنا ہے :اعجاز اسد
سری نگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر نے بتایا لوگ غلط فہمی کے شکار نہ رہے کہ وائرث بے اثر رہے۔انہوں نے بتایا قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لئے لاک ڈون آخری حربہ ہے نہ کہ انتظامیہ کو لاک ڈون لگانے کا شوق ہے ۔ انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر دستاب جانکاری پڑ ھ کر ہر کوئی ماہر بنے کی کوشش کرتا ہے ۔انہوں نے لوگوںکو احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے کہا کہ اگر کورونا کیسز اسی طرح بڑھتے گئے تو مزید پابندیوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں ’لاک ڈاؤن نافذ کرنا کوئی شوق نہیں ہے بلکہ جب اس سے پہلے کئے جانے والے قدام سے کام نہیں نکلتا ہے تو اس کو آخری حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے‘۔انہوں نے کہاجس طریقے سے کیسز بڑھ رہے اس سلسلے میں سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ۔انہوں نے بتایا ہمیں شوق نہیں ہے کہ ہمیں کہ لاک ڈون کریں اور اقتادیات پر اثر پڑے انہوں نے کہا یہ لوگوں کو بچانے کے لئے آخری حربے کے طور استعمال کیا جاتا ہے ۔ڈی سی سرینگر نے کہا سوشل میڈیا پر کورونا کے متعلق دستیاب مواد کو پڑھ کر ہر کوئی طبی ماہر بننے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہئے۔انہوں نے کہا اگریہ وائرس بت اثر ہے پھر کیا پھر لوگ نہیں مر رہے ہیں کیا تعداد نہیں بڑ رہا ہے ۔اعجاز اسد نے بتایا یہ وایرس اپنا رنگ الگ الگ مقامات پر بدل دیتا ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ یو ایس،یا یو کے میں اس کے الگ الگ اثرات نظر آ رہے ہیں ۔کورونا کی اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے یونین ٹریٹری انتظامیہ نے ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے علاوہ بھی مختلف النوع اقدام کئے جا رہے ہیں۔دریں اثنا سرینگر کے اندر ٹریفک کو داخل نہ ہونے کے اجازت پر انہوں نے کہا کہ یہ ہائی کورٹ کا حکم ہے جس کو لاگو کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا بٹہ مالو اڈے کو منتقل کرنے کیلئے احکامات صادر کئے ہیں ۔انہوں نے بتایا ججمنٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمال اور جنوب کو ٹریفک دباو کو سرینگر میں کم کر نا ہے ۔انہوںنے بتایا اندونی علاقوں میں ٹریفک کے لئے باضابطہ طور انتظام کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب لوگ کرایہ کے حوالے سے زیادہ کرایہ نہیں دینا پڑے گا ۔ایسا نہیں ہو گا ۔اس حوالے سے RTOکشمیر کام کر رہے ہیں باضابطہ طور عوام کو آگاہ کیا جائے اور انہیں کسی قسم کا کرایہ زیادہ ادا نہیں کرنا پڑے گا ۔










