سری نگر //وادی کشمیر کے بیشتر بالائی علاقوں میں دوران شب ہلکی برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ریکارڑ کی گئی ہے اس دوران مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے درجہ حرات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا 22اور23جنوری کے بعد24کو موسم میں بہتری آنے کا قوی امکان ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو وادی کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے جس دوران یہاں متعدد علاقوں میں صبح نو بجے تک راستے بند ہوئے تھے جبکہ کئی میدابنی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے ۔پوری وادی میں دوران شب مطلع ابر آلود رہا ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرات میں بہتری دیکھنے میںآئی ہے اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے وادی کشمیر میں 22 اور23 جنوری کو ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارش متوقع ہے۔جبکہ24سے موسم میں بہتری آنے کی امید ہے اور پھر ماہ رواں کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو گذشتہ شب 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔پہلگام جہاں 4 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی1.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔










