جموں وکشمیر میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن شروع،تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی عائد
سری نگر//ملک کے باقی حصوں کے ساتھ ساتھ جموںو کشمیر میں بھی یومیہ کورونا کے مثبت کیسوں میں اضافے کے ساتھ ہی انتظامیہ نے جمعہ کو رات دیر گئے ایک حکم نامہ جا ری کیا ہے جس میں ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیںاس دوران تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی عائدہوگی ۔ سنیچر کے روز جموںو کشمیر میں شہر سرینگر سمیت بیشتر علاقوں میں پولیس اور میونسپل کاڑیوں میں لاوڑ سپیکر لگا کر لاک ڈون کو نافذ کیا گیا ہے ۔ لاک ڈون کی وجہ سے یوٹی کے بیشتر اضلاع میںمعمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموںو کشمیر یوٹی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مثبت کیسوں میں اضافے کے بعد جمو ںو کشمیر میںکے تمام علاقوں میں نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔کشمیر نیوز سروس کے سٹی رپوٹر نے بتایا سنیچر کے صبح سویرے جب لوگ حسب معمول اپنے روز مرہ کے کار بار کے لئے نکلے تو انہیں فوری طور پر دکانیں بند کروایا گیا اور گھر واپسی کے لئے کہا ہے جبکہ متعدد مقامات پر ناکے اور رکاوٹیں بھی لگائے گئے تھے ۔حکام نے بتایایونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ چیف سکریٹری، جو محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، بحالی و تعمیر نو جموں وکشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے گذشتہ شام کورونا کی موجودہ صوتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد لیا۔خیال رہے جمعہ کو 26سو کے قریب کیسز درج ہوئے تھے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سٹیٹ ایگزیکیٹو کمیٹی کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈس‘ پر تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔جاری کردہ حکم نامے میں میں کہا گیا کہ علاوہ ازیں یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں شبانہ کرفیو رات کے نو بجے سے صبح کے چھ بجے تک مسلسل جاری رہے گا۔جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمنٹی لیڈران،تجارتی انجمنوں کو ساتھ لے کر اس وبا کی لہر کو کم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔یونین ٹریٹری کے جملہ ضلع مجسٹریٹوں کو ٹیسٹنگ کو تیز تر کرنے اور دستیاب وسائل کو بھر پور طریقے سے استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔چیف میڈیکل افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ رووزانہ بنیادوں پر دستیاب آر ٹی- پی سی آر سہولیات کے استعمال کی رپورٹ متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے دفاتر میں پیش کریں۔اس دوران مختلف اضلاع سے میں ڈپٹی کمشنروںاور چیف میڈیکل افسران نے مختلف اضلاع میں ٹسٹنگ کے عمل کو تیز کیا گیا ہے ۔ ادھر سنیچر کے روز جموںو کشمیر کے بیشتر اضلاع میں لاک دون کو نافز کیا گیا ہے اس دوران جموںو،پونچھ کے ساتھ ساتھ وادی کے متعدد اضلاع میں لاک دون کے نتیجے میں معمولات زندی متاثر رہی ہے جس کی وجہ سے اچانک لاک ڈون کے باعث مقامی لوگوں کو گھروں کو واپس جانے میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پرا ہے ۔ساری صورتحال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ہے ۔واضح رہے جموںو کشمیر میں گزشتہ دو روز کے دوران یومیہ کیسوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ادھر لہر کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے علماء کرام ،آئمہ مساجد کے ساتھ کئی اضلاع اور تحصیلوں میں الگ الگ میٹنگ منعقد کئے ہیں تاکہ وائرس کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔










