پولیس کی منشیات مخالف مہم بڑے پیما نے پر جاری

بانڈی پورہ اور سوپور میں فورسز کی مشترکہ کارروائیاں

جنگجوئوں کے6اعانت کارگرفتار، اسلحہ اور قابل اعتراض مواد برآمدکرنے کا دعویٰ

سری نگر//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ سوپور میں پولیس نے لشکر طیبہ کے6جنگجوئوں اعانت کاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولی بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق بانڈی پوراور سوپور پولیس نے لشکر طیبہ کیساتھ وابسطہ گروہ کا پردہ فاش کر کے جنگجوئوں کے6 معاون کار کو گرفتارکر لیا ہے۔ پولیس نے بتایاگرفتار کئے گئے معاون کاروں کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کی ۔پریس بیان میں پولیس ترجمان نے بتایابانڈی پورہ ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دہشت گرد ساتھیوں کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک خاص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، بانڈی پورہ پولیس نے 3معاونین کو اسلحہ اور گولہ بارود اور دیگر مجرمانہ مواد کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ انہوںنے گرفتار شدگان کی شناخت غلام محمد ، ارشاد حسین ساکناں استان گو بانڈی پور اور عاشق حُسین ساکن سوپورکے بطو ر ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار معاونین علاقے میں لشکر طیبہ کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے تھے، خاص طور پر غیر ملکی دہشت گردوں کو موبائل فون اور سم کارڈز سمیت لاجسٹک اور دیگر مالی مدد فراہم کر رہے تھے ۔ گرفتار افراد میں سے ایک سابق ملی ٹینٹ بھی ہے اور اس کی ملک دشمن سرگرمیاں ماضی میں کئی بار ہوچکی ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود اور دیگر قابل اعترض مواد برآمد ہوا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح کی ایک کارروائی میں سوپور پولیس فوج کے22RR179سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ ناکہ چیکنگ کی۔ْچیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ گائوں گنڈ براٹھ سے گائوں بومئی کی طرف آنے والے تین افراد مشکوک حالت میں گھوم رہے تھے اور بعد میں انہیں رکنے کو کہا گیا تاہم انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز نے انہیں حکمت کے ساتھ پکڑ لیا۔ ان کی شناخت عرفات مجید ڈار ولد عبدالمجید ڈار ساکنہ ہاروان سوپور، توصیف احمد ڈار ولد لیفٹیننٹ غضن حسن ڈار ساکنہ تلیاں محلہ آرام پورہ سوپور اور مومن نذیر خان ولد نذیر احمد خان ساکنہ آرام پورہ سوپور اے پی نٹی پورہ سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 2 پستول میگزین، 13پستول کے راؤنڈ اور ایک دستی بم سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ساتھی دہشت گردوں کو لاجسٹک اور دیگر مادی مدد فراہم کر رہے تھے۔ اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن بومئی میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔