سرینگر میں لاوارث بیگ سے گرنیڈ بر آمد ناکارہ بنا دیا گیا

گاندر بل کے میوہ باغ سے اسلحہ اور گولی بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

سری نگر / /شہر سرینگر کے خوابہ بازار نوہٹہ علاقے میں فورسز نے جمعہ کی صبح ایک بیگ پایا ہے جس کے اندر ایک پریشر کوکر تھا جس کے اندر ایک ہیتھ گولہ رکھا گیا تھا اورپولیس نے بھر وقت کارروائی کر کے اس ناکارہ بنا دیا ہے ۔ادھر وسطی کشمیر کے ضلع گاندر میں فورسز نے ایک میوہ باغ سے اسلحہ اور گولی باررود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا سری نگر کے خواجہ بازار چوک نوہٹہ میں جمعے کے روز سیکورٹی فورسز نے ایک مشکوک بیگ دیکھا جس کے اندر کچھ تار دکھائی دے رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ بیگ کو دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ بیگ میں ایک پریشر ککر تھا جس میں ایک گرینیڈ رکھا گیا تھا۔بعد میں پولیس کے بم ناکارہ بنانے والے ٹیم نے اس گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا ہے۔نمائندے نے ے بتایا اس مدت کے دورن علاقے میں افرا تفری کا ماحول رہا جبکہ اور ٹریفک کی نقل و حمل کو احتیاطی طور روک دیا گیا ہے جس کو بعد میں بحال کیا گیا ہے ۔ادھر فورسز نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وٹلر علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 24 آر آر اور جموں وکشمیر پولیس کے ایس او جی ایک مشترکہ ٹیم نے گاندر بل کے وٹلر علاقے میں جمعہ کے روز ایک تلاشی آپریشن کے دوران میوہ باغ سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں 6 اے کے گولیاں، 2گرینیڈ، 3 یو بی جی ایل،7 ڈیٹونیٹرز،ایک بیگ اور ایک پوچ شامل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔