جموں//حکومت نے تمام اِندراج شدہ نوٹریوں سے کہا ہے کہ وہ 15 دِنوں کی مدت کے اَندر سال 2021 کے نوٹریل ایکٹ کی اَپنی سالانہ ریٹرن جمع کریں۔اِس سلسلے میں محکمہ قانون ، اِنصاف و پارلیمانی اَمو ر کی طرف سے آج یہاں جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ’’نوٹریز رولز 1956 کے رول 14 کے مطابق ہر نوٹری ہرسال جنوری کے پہلے ہفتے میں حکومت کو گذشتہ سال کے دوران اس کی طرف سے کئے گئے نوٹریل کاموں کی فارم۔XIV میں سالانہ واپسی ‘‘ جمع کرے گا۔سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے ’’ یہ دیکھا گیا ہے کہ مذکورہ اَصول کے واضح حکم کے باوجود ، زیادہ تر نوٹریوں نے سال2021 ء کے لئے اَپنا سالانہ ریٹرن جمع نہیں کیا ہے‘‘۔لہٰذا تمام اِندراج شدہ نوٹریوں سے جنہوں نے سال 2021ء کے لئے اَپنے سالانہ ریٹرن آف نوٹریل ایکٹ جمع نہیں کئے ہیں ، کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اسے فارم XIV میں 15دِنوں کے اَندر محکمہ قانون ، اِنصاف و پارلیمانی اَمور میں جمع کریں۔ جیسا کہ نوٹریز رولز 1956 کے قاعدہ 14 میں اِس سرکیولر کی اشاعت کی تاریخ سے فراہم کیا گیا ہے ۔ اِس میں ناکامی کی صورت میں ضابطے کے تحت مطلوبہ کارروائی شروع کی جائے گی۔
انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا :تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار
امریکہ کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کو سخت پیغام
آبنائے ہرمز ایران کی رضامندی کے بغیر نہیں کھولی جائے گی، تہران کا دوٹوک اعلان
ویتنام میں منشیات اسمگلنگ،11افراد کو سزائے موت
احتجاج کی کسی بھی قسم پر پابندی عائد
ٹرمپ امریکی کرنسی پر تصویر والےپہلے باحیات امریکی صدر بن گئے
’خواتین کیخلاف مظالم پر حکومت کی خاموشی ، مجرموں کے حوصلے بلند ‘
خواتین صحافیوں پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت
امریکی سرمایہ کارو ں کو ہندوستانی معیشت میں بڑھتے ہوئے مواقع سے آگاہ کیا گیا
طلبہ کیخلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلس کو نہیں: سپریم کورٹ










