CS reviews COVID surge in Jammu and Kashmir

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں کووڈ صورتحال کا جائیزہ لیا

جموں/ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے کووڈ معاملات کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ٹرانسمیشن شرح کو موثر طریقے سے کم کرنے کیلئے سخت کنٹینمنٹ پروٹوکول کی پابندی کی ہدایت دی ۔ فاینانس ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، ہوم ، ایم ڈی ، نیشنل ہیلتھ مشن ، ڈائریکٹر جنرل فیملی ہیلتھ ، ڈویژنل کمشنرز جموں /کشمیر ، انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں /کشمیر ، ، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ایس پیز اور انتظامی سیکرٹریز اس موقع پر موجود تھے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ دس دنوں میں کودڈ معاملات میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے سی اے بی ، کووڈ ایس او پیز اور پروٹوکول کی سختی سے پابندی اور عام لوگون کی غیر ضروری نقل و حرکت کو روکنے کی ضرورت ہے ۔ چیف سیکرٹری نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وباء کی تیسری لہر کے دوران ذمہ داری سے کام کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں ۔ انہوں نے ٹیلی کنسلٹیشن کے ذریعے طبی امداد حاصل کرنے کیلئے ضلع کووڈ ہیلپ لائین نمبروں کو فروغ دینے اور پنچائت سطح پر آئسو لیشن کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بلاک سطح کے کووڈ میڈیکل گرڈ کو دوبارہ فعال کرنے ک ضرورت پر زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن سے کہا کہ وہ ہر گھر دستک مہم کے ذریعے کمزور آبادیوں میں بوسٹر ڈوز کے انتظام کو ترجیحی دیں ۔