Corona virous

ملک میں کورونا لہرکی قہرانگیزیاں2:لاکھ47ہزار417نئے مثبت معاملات

سری نگر//عالمگیروباء کوروناوائرس اوراسکی نئی متعدی قسم اومیکرون نے بھارت میں تیسری لہر کابگل بجادیاہے ،کیونکہ بدھ کو ملک میں2لاکھ47ہزار417نئے مثبت معاملات ریکارڈکئے گئے ،جوگزشتہ236روزمیں ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ مثبت کیس ہیں جبکہ231روزمیں پہلی بارملک میں یومیہ کیسوںکی تعداد2لاکھ سے زیادہ رہی ۔اس دوران گزشتہ24گھنٹوںمیں 380مریضوںکی موت واقعہ ہوئی جبکہ محض ایک دن میں اومیکرون کے620نئے کیس سامنے آنے کے بعدکوروناکی اس نئی قسم میں مبتلاء ہونے والے افرادکی کل تعداد5488تک پہنچ گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق نئی دہلی میں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارمیں بتایاگیاکہ بدھ کے روز ریکارڈشدہ معاملات منگل کودرج ہونے والوں کیسوں سے27.06فیصد زیادہ ہیں ۔مرکزی و زارت صحت نے بتایاکہ بدھ کے روز ملک میں2لاکھ47ہزار417نئے مثبت معاملات ریکارڈکئے گئے ،جبکہ380کورونامریض چل بسے۔متعلقہ وزارت نے مزیدبتایاکہ بدھ کے روز درج ہونے والے کور وناکے نئے کیس گزشتہ236 دنوں میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ ملک میں231 دنوں میں پہلی بارایک دن میں مثبت معاملات کی تعداد2 لاکھ سے اوپررہی۔وزارت نے یہ بھی کہاکہ حالیہ دنوںمیں یومیہ مثبت کیسوںمیں تیزی آنے کے بعدہندوستان میں فعال کیسوں کی تعداد11لاکھ17ہزار5 31 ہے۔اس دوران طبی ماہرین نے کہاکہ ہندوستان میں پچھلے 7 دنوں رپورٹ ہونے والے کوروناکے نئے کیسوں کے درمیان فرق321فیصد سے زیادہ ہے جبکہ دنیا کی اوسط 44فیصد سے زیادہ ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارمیں بتایاگیاکہملک میں بدھ کے روز کوروناکی نئی قسم اومیکرون620 نئے کیس سامنے آئے جوایک دن میں ملک میں ریکارڈہونے والے سب سے زیادہ کیس ہیں۔وزارت نے ساتھ ہی کہاکہ 620نئے معاملات سامنے آنے کے بعدملک میں اومیکرون کیسوں کی کل تعداد 5488 ہو گئی ہے، جن میں سے اب تک2162 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں یااسپتالوں سے رُخصت ہوچکے ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ مہاراشٹر میں اومیکرون کے 1367 کیسوںکیساتھ پہلے نمبرپر برقرار ہے جبکہ راجستھان میں تصدیق شدہ اومیکرونکیسوں کی تعداد 792 ہے،اوررجستھان اومیکرون کیسوں کے معاملے میں دوسرے نمبر پرہے۔دہلی 549اومیکرون کیسوں کیساتھ تیسرے نمبر پرموجودہے ۔