سری نگر اورگاندربل میں2غیرمقامی باشندوں کی پُراسرارموت

24گھنٹوںمیں دوسرا انتہائی المناک واقعہ

سوپورکےMBBSطالب علم کی حرکت قلب بند

سری نگر//شمالی قصبہ سوپور کے رہائشی ایک میڈیکل طالب علم کی دل کادورہ پڑنے سے موت واقعہ ہوئی ۔ جمعرات کی صبح سوپورمیں یہ انتہائی افسوسناک اور چونکا دینے والی خبرپھیلی کہ قصبہ سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک جوان ایم بی بی ایس طالب علم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق 28 سالہ محمد راشدقادر ولد غلام قادر آہنگرساکنہ ماڈل ٹاؤن سوپور، جوکہ ایم بی بی ایس کاطالب علم تھا،جمعرات کی صبح صدراسپتال سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔نوجوان میڈیکل طالب علم کی المناک موت سے سوپور قصبہ بالخصوص ماڈل ٹائون علاقہ میں غم واندوہ کی لہردوڑ گئی ہے۔صدراسپتال سے جب نوجوان میڈیکل طالب علم راشدقادرکی میت کوآبائی گھرواقع ماڈل ٹائون سوپور پہنچایاگیا تووہاں کہرام مچ گیا،جمعرات کی سہ پہر اس نوجوان کی آخری رسومات انجام دی گئیں اوربڑی تعدادمیں لوگوںنے اسکی تجہیز وتکفین میں شرکت کی ۔خیال رہے یہ وادی کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے بعد اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل بدھ کے روز، وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک کشمیری طالبہ مبینہ طور پر بنگلہ دیش میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔بڈگام کے زبیر محلہ کے رہنے والے غلام محمد کی بیٹی سیما زہرہ کی موت مبینہ طور پر حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔وہ بنگلہ دیش کے اے ڈی دین سکینہ میڈیکل کالج جیسور میںMBBS کر رہی تھیں۔