لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد
سری نگر//مورخہ 12 جنوری 2022 کو، پولیس اسٹیشن بڈگام کو محمد حسین ملا ولدمحمد شعبان ملا ساکن پالر بڈگام کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی کہ اس کے گھر میںنقب کی واردات ہوئی ہے اور 1.5 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ پولیس بڈگام نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 12/2022 درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ تفتیش کے دوران پولیس اسٹیشن بڈگام کی پولیس ٹیم نے بہت سے مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے بلایا ور آخر کار ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت اعجاز احمد راتھر ولد شوکت احمد راتھر ساکن سنبل بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران تفتیش گرفتار شخص کے انکشاف پر پولیس نے لاکھوں روپئے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ۔کمیونٹی ممبران نے فوری کارروائی کے لیے بڈگام پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ہماری مسلسل کارروائیاں کمیونٹی کے اراکین کو یقین دلائیں گی کہ پولیس نے کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔










