omicron

تیسری لہرکی بازگشت کے بیچ بھارت میں کوروناوائرس کی قہرسامانیاں

211روزبعدایک دن میںتقریباًایک لاکھ95ہزارکیس

سری نگر//بھارت میں جاری کوروناکی تیسری لہرکے بیچ 211روز بعدایک دن میں تقریباًایک لاکھ95ہزارمثبت معاملات درج ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوںمیں442مریضوںکی موت واقعہ ہونے کے بعدملک میں عالمگیر وباء سے مرنے والوںکی تعداد4لاکھ84ہزار655تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران ملک میں کوروناکی نئی قسم اومیکرون کے یومیہ کیس بھی بڑھ رہے ہیں ،اوربدھ کی صبح تک اومیکرون کیسوںکی تعداد4868تک پہنچ گئی تھی ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزارت صحت نے بدھ کی صبح جاری بیان میں جانکاری فراہم کی کہ ملک میں گزشتہ24گھنٹوںکے دوران ایک لاکھ94ہزار720افرادکوکورونامیں مبتلاء پایاگیا،اور211روز بعدیہ ملک میں ایک دن میں ریکارڈ کئے گئے سب سے زیادہ مثبت معاملات ہیں جبکہ 26 مئی2021 کو ایک ہی دن میں کل 2لاکھ11ہزار298 کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ ۔بیان میں مزیدبتایاگیاکہ جبکہ گزشتہ24گھنٹوںمیں442مریضوںکی موت واقعہ ہونے کے بعدملک میں عالمگیر وباء سے مرنے والوںکی تعداد4لاکھ84ہزار655تک پہنچ گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح8بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں ایک لاکھ94ہزار720نئے کوروناکیس ریکارڈکئے گئے ،جسکے بعدملک میں اس وبائی وائرس میں مبتلاء ہونے والوںکی مجموعی تعداد3کروڑ60لاکھ70ہزار510ہوگئی ہے،جس میں اومیکرون کے کل4868معاملات شامل ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں ایکٹو کیسوںیافعال معاملات کی تعدادبڑھ کر9لاکھ55ہزار319ہوگئی ہے ، جو 211 دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔مرکزی وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں بدھ کی صبح تک کل4868افرادکواومیکرون میں مبتلاء پایاگیا جن میں سے1805صحت یاب ہوچکے ہیں یاکہ اُنھیں ا سپتالوں سے رُخصت کیاگیاہے۔مہاراشٹر میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 1281 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ، اس کے بعد راجستھان میں 645، دہلی میں 546، کرناٹک میں479 اور کیرالہ میں350 اومیکرون کیس درج ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے کہا کہ فی الوقت ملک میں فعال کیسوں کی شرح2.65 فیصد، اموات کی شرح 1.34 فیصداورمریضوںکے صحت یاب ہونے کی شرح کم ہو کر 96.01فیصد ہے۔جبکہ یومیہ مثبتیت کی شرح11.05 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 9.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔