جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے لوہڑ ی (جو 13؍ جنوری 2022ء کو آتی ہے)اور مکر سنکرانتی ( جو 14؍ جنوری 2022ء کو آتی ہے ) کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ یہ تہوار ہمارے جامع ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ لوہڑی ،فصل کا تہوار جو ملک بھر میں منایا جاتا ہے ۔ ہماری زندگی میں ترقی ، خوشحالی اور یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیتا ہے ۔یہ ہمارے کسانوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو سلام کرنے اور قوم کی تعمیر میں ان کے انمول شراکت کو تسلیم کرنے کا بھی ایک خوشی کا موقعہ ہے ۔ سنکرانتی سال کی اَچھی مدت کے آغاز کی طرف اِشارہ کرتی ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ یہ تہوار سب کے لئے خوشحالی، مسرت و انبساط کی نوید لے کر آئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کاروں کی لوہڑی ، مکر سکرانتی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد
جموں// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور مشیر فاروق خان نے لوہڑی کے مبارک موقعہ پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو ’’نئی فصل کے تہوار‘‘کی مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغامات میں، مشیرراجیو رائے بھٹناگر اورمشیر فاروق خان نے کہا کہ یہ تہوار ہمارے جامع ثقافتی ورثے کے لازمی اجزاء ہیں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بندھنوں کو مضبوط کرتے ہیں اور لوگوں کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔مشیروں نے منائی جانے والی مکر سکرانتی کے موقعہ پر بھی لوگوں کو اپنی مبارک باد پیش کی۔جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کرتے ہوئے مشیروں نے کہا کہ تہواروں کی تقریبات ہمارے معاشرے کے تمام طبقات کو محبت، ہمدردی اور خوشی کے جذبے سے جوڑتی ہیں۔مشیروں نے پورے جموں و کشمیر کی امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے بھی دعا کی۔










