جموں//جموں و کشمیر کے قبائلیوں کی تحقیق اور ترقی میں افراد ، این جی اوز اور اداروں کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جموں و کشمیر نے حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے شروع کئے گئے قبائلی ایوارڈز کے پہلے ایڈیشن کیلئے نامزدگیوں کو مدعو کیا ہے ۔ قبائلی امور کے محکمہ کے سیکرٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری جو کہ ڈائریکٹر ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جموں کا چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی ایوارڈز کا پہلا ایڈیشن قبائلی علاقوں میں افراد اور اداروں کی جانب سے دی گئی خدمات اور جموں و کشمیر یو ٹی میں قبائلیوں کی سماجی و اقتصادی حثیت کی تخلیق اور ترقی کو تسلیم کرنے کیلئے ایک قابل ذکر قدم ہے ۔ ڈاکٹر شاہد نے مزید بتایا کہ یو ٹی حکومت لفٹینٹ گورنر جموں و کشمیر کی قیادت میں منوج سنہا نے قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اس میدان میں ان کی شراکت کو تسلیم کرنا ایک اور سنگ میل ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیسٹ ٹرائیبل اچیور کیٹیگری کے تحت 10 ایوارڈز ( 5 مرد اور 5 خواتین ) دئیے جائیں گے جن میں 50000 روپے کا نقد انعام ، ایک توصیف اور ٹرافی جیسے کھیل ، تعلیم ، ثقافت، ادب ، سائینس ، ٹیکنالوجی ، انٹر پرنیور شپ اور حیاتیاتی تنوع جیسے مختلف شعبوں میں نمیاں کام کرنے پر دیا جائے گا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 2 ایوارڈ افراد ، پی آر آئیز ، این جی اوز اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کیلئے مختص کئے گئے ہیں جو ان کی طرف سے درج فہرست قبائل کیلئے مثالی کمیونٹی خدمات انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ 2 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی گرام پنچائت بی ڈی سی ، ڈی ڈی سی جنہوں نے درج فہرست قبائل کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہیں ایک لاکھ روپے کے نقد انعام ، ایک توصیف اور ٹرافی سے نوازا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ پنچایت ایوارڈ کی رقم کمیونٹی کے اثاثوں کی تخلیق کیلئے استعمال کرے گی ۔
انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا :تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار
امریکہ کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کو سخت پیغام
آبنائے ہرمز ایران کی رضامندی کے بغیر نہیں کھولی جائے گی، تہران کا دوٹوک اعلان
ویتنام میں منشیات اسمگلنگ،11افراد کو سزائے موت
احتجاج کی کسی بھی قسم پر پابندی عائد
ٹرمپ امریکی کرنسی پر تصویر والےپہلے باحیات امریکی صدر بن گئے
’خواتین کیخلاف مظالم پر حکومت کی خاموشی ، مجرموں کے حوصلے بلند ‘
خواتین صحافیوں پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت
امریکی سرمایہ کارو ں کو ہندوستانی معیشت میں بڑھتے ہوئے مواقع سے آگاہ کیا گیا
طلبہ کیخلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلس کو نہیں: سپریم کورٹ










