employee injured due to electric shock

وائلو کوکر ناگ میں صف ماتم، محکمہ بجلی کا ملازم کرنٹ لگنے سے شدید زخمی

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضع اننت ناگ میں اس وقت صف ماتم بیچھ کئی جب یہاں محکمہ بجلی کا ایک ملازم بجلی کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے ۔اس دوران علاقے میں اس واقعے کے دوران افرار تفری کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (PDD) کا ایک لائن مین پیر کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اڈھل وایلو گاؤں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی ہو گیا، ایک اہلکار نے بتایامزکورہ ملازم یہاں ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔نمائندے نے بتایا کہ ایک PDD لائن مین جس کی شناخت عبدالحمید میر کے طور پر ہوئی ہے بڈاسگام کے ٹرانسفارمر کے ترسیلی لائن کی مرمت کرتے ہوئے اسے بجلی کا جھٹکا لگا اور اس کے ساتھ ہی وہ جھلس کر زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا اس دوران اگر چہ انہیں ایس ڈی ایچ کوکرناگ لے جایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

کھنہ بل میں درخت سے نوجوان کی لٹکی لاش برآمد


سری نگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے گارڈ گند علاقے میں پیر کے روز بعد دو پہر اس وقت سرا سیمگی پھیل گئی ہے جب علاقے میں ایک ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے گارڈ گنڈ علاقے میں پیر کے روز نوجوان کی لاش کو ایک درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔پولیس ذرائع نے نوجوان کی شناخت سجاد احمد ڈار ولد فیاض احمد ڈار ساکن میر گنڈ کھنہ بل کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم اطلاع موصول ہوتے ہی جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کل شام گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا جس کے بعد اْس کا کہیں پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی جائے گی۔