جموں// یووا راجپوت سبھا کے نمائندوں نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد نے 23؍ ستمبر کو مہاراجہ ہری سنگھ جی کے یوم پیدائش پر تعطیل کا اعلان کرنے کے اَپنے دیرینہ مطالبے پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو بغورسنا اور فوری طورپر مذکورہ مطالبے پر حکومتی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔یووا راجپوت سبھا کے نمائندوں نے شکریہ اَدا کیا اور لیفٹیننٹ گورنر کو روایتی ڈوگرہ پگڑی باندھ کر ان کی عزت اَفزائی کی۔ یووا راجپوت سبھا کے وفد میں صدر یووا راجپوت سبھا راجن سنگھ ہیپی ، سینئر نائب صدر مکیش سنگھ، سینئر نائب صدر مندیپ سنگھ اور ممبر بلبیر سنگھ شامل تھے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ ، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر بھی موجود تھے۔










