شمالی کشمیر کے بیشتربالائی علاقوں میں تازہ برف باری

4سے6تک درمیانی درجے کی بارفباری اور بارشوںکا امکان

سرینگر / وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے جس کی وجہ سے پوری وادی شدید سردی کی لپیٹ میں آگئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں جن میں بچے اور بزرگوں نے گھروں میں پناہ لی ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے 4سے6جنوری تک برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شمالی کشمیر کے بیشتر جبکہ جنوبی کشمیر کے چند ایک بالائی علاقوں میں ہلکی درف باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔اس دوران سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق سیاحتی مقام سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، دراس ،گگن گیر، کلن گنڈ،بانڈی پورہ کپوارہ،گلمرگ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گذشتہ شب سے ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جو اتوار کو بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ چند ایک علاقوں میں اچھی برف باری کے اطلاعات ہیں۔اس دوران جنوبی کشمیر کے چند ایک پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ دن بھر موسم ابر آلود رہنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید سخت اضافہ ہوا ہے ۔نمائندے نے بتایا اتوار کے روز پوری وادی میں سخت ترین سردی محسوس کی گئی ہے اور معمول کا درجہ حرات بھی کافی نیچے آگیا ہے۔ تازہ برف باری سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔وہیں سال نو کی پہلی برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں بھاری تعداد میں غیر مقامی سیاحوں کی آمد و رفت جاری ہے۔ اسی دوران سرینگر لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہلی ہی 4سے6دسمبر تک پہاڑی و میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کے برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔