Tigore hall srinagar

ٹائیگور ہال سرینگر میںڈاکٹر غضنفرکی ’’ذرہ بے صحرا‘‘کی رسم رونمائی

سرینگر / /کشمیر مرکز ادب وثقافت کی طرف ٹائیگو ر ہال سرینگر میں حاجی عبدالقیوم مرحوم کی سولہ ویں برسی کے سلسلے میں ایک پڑوقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔ڈاکٹر غضنفرعلی کا شعری مجموعہ ’’ذرئہ بے صحرا‘‘کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 30دسمبر 2021کومعروف دانشور ،ماہر تعلیم اور سیاست دان حاجی عبدالقیوم مرحوم کی 16ویں برسی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت شیخ العالم سنٹر اسٹیڈیز پروفیسر جی ایم خاکی نے کی جبکہ سینئر سیاسی لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ بحیثیت مہمان خصوصی اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بطور مہمان ذی وقار ایوان صدارت میں موجود تھے ۔اس موقعہ پر مقررین نے حاجی عبدالقیوم مرحوم کے سیاسی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور مرحوم کو شادار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب میں معروف معالج وشاعر ڈاکٹر غضنفر علی کے شعری مجموعی ’’ذرہ بے صحرا‘‘ کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔جس پر معروف ماہر تعلیم اور ادیب نذیر قریشی ابن شہباز نے پیش کیا جبکہ طالبہ سائمہ اشرف نے ڈاکٹر غضنفر علی کا کلام پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا ۔تقریب میں مرکز کے جنرل سیکریٹری عنایت گُل نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ معروف براڈ کاسٹر اور ادیب محمد امین بٹ نے ایوان صدارت میں موجود مہمانوں کو اعزازات پیش کئے ۔