جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے 2021ء کے ایوارڈس کا کیا اعلان

سرینگر / /وادی کشمیر میں چند سرگرم ادبی تنظیمیں سماج میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے شخصیات کے کارناموں کے اعتراف میں ان کو اعزازات سے نوازتے ہیں ۔نمائندےکے مطابق جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام کی ایوارڈ کمیٹی نے مورخہ 30 ڈسمبر 2021ء کومرکز کے صدر عبدالرحمن سکندر کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس کی وساطت سے میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کا آغازحسب روایت تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اسکے بعد مرکز کے جنرل سیکرٹری محمد سعید قادری نے ایجنڈا پیش کیا۔ میٹنگ میں بہ اتفاق رائے کشمیری زبان کے نامور ادیب، محقق، ترجمہ کار، سابقہ سربراہ شعبہ کشمیری( کشمیر یونیورسٹی )، ڈایریکٹر حبہ خاتون سینٹر فارکشمیری لنگویج اینڈ لیٹریچراسلامک یونیورسٹی آف ساینس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ پروفیسر مجروح رشید کو سال 2021ء کا لائف ٹایم ایچیومنٹ ایوارڈ اور سابقہ چیرمین شعبہ ایمرجنسی صورہ انسٹی ٹیوٹ، ڈیڑھ درجن سے زائدکتابوں کے مصنف پروفیسر سیدامین تابش کو شرف کشمیر ایوارڈ 2021ء سے نوازنے کا اعلان کیا گیا اور میٹنگ میں اس بات پر یقین دہانی کی گئی کہ متعلقین کے ایورڈس کی اجرائی کے لئے عنقریب ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے اور ان کوان اعزات سے باضابطہ طور نوازا جائے گا