جموں//سابق ایم ایل سی رومیش اروڑہ نےراج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ سابق ایم ایل سی کے ساتھ چئیر مین توی اندولن چندر موہن شرما ، ریٹائیرڈ ڈائریکٹر اے آئی آر شمیندر کمار نے لوک تنتر سینانیوں کے متعلقہ مسائل کو پیش کیا اور ان کی مناسب پہچان کا مطالبہ کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت حقوق کے تحفظ اور سب کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے وژن کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا اور اس سمت میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔










