جموں//جموںوکشمیر ہائی کورٹ اور لداخ کے چیف جسٹس، جسٹس پنکج متھل، جو جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کے سرپرست بھی ہیں کی نگرانی میں ،ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈکے لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس علی محمد ماگرے کی رہنمائی میں ، نے اَپنے ملازمین کے لئے ’’قانونی خدمات موبائل ایپ اور این اے ایل ایس اے ایل ایس ایم ایس پورٹل کا استعمال اور نفاذ‘‘ پر ایک روزہ کپسٹی بلڈنگ پروگرام منعقد کیا۔اِس پروگرام کے اِنعقاد کا مقصد جموںوکشمیر کے قانونی خدمات کے اِداروں کے کارکنوں کو ایل اے ایل ایس اے کے ذریعے شروع کی گئی شہری مرکزی ایپس کے استعمال اور نفاذ کے بارے میں واقفیت فراہم کرنا ہے تاکہ لوگ آسانی سے قانونی خدمات اِداروں سے رجوع کر کے اَپنی شکایات کا فوری ازالہ کرسکیں ۔ممبر سیکرٹری این اے ایل ایس اے اَشوک کمار جین نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میں معاشرے کے پسماندہ طبقے تک پہنچنے میں قانونی خدمات اِداروں کے کردار کا خاکہ پیش کیا تاکہ اُنہیں اِنصاف تک آسانی رَسائی حاصل ہوسکے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تھوڑی سی کوشش ضرورت مندوں اور پسماندہ اَفراد کی زندگی میں بہتری کا باعث بن سکتی ہے اور یہ کتنا اَچھا ہوتا ہے جب آپ اِنسانیت کی خدمت سے اِس مثبت تبدیلی کی وجہ کا حصہ بنتے ہیں۔ممبر سیکرٹری جموںوکشمیر لیگل سروس اَتھارٹی ایم کے شرما نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں کہا کہ لیگل سروسز مینجمنٹ سسٹم ایپلی کیشن این اے ایل ایس اے کے ذریعے شہریوں کے لئے مفت قانونی اِمداد کے لئے آن لائن درخواست دینے ،آن لائن درخواست کی صورتحال کا پتہ لگانے اور یاد دہانی / وَضاحتیں بھیجنے کے لئے ایک اِنٹر فیس ہے ۔ یہ تمام اَتھارٹیو ں اور کمیٹیوں کو درخواست وکلأ کے پینل ، قانونی خدمات کی سکیموں سے متعلق ڈیٹا ،موصول ہونے اور منتقلی اور مختلف شماریاتی رپورٹس تیار کرنے کے لئے ایک اِنٹرفیس بھی فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کو این اے ایل ایس اے پورٹل پر اَپ تک 2,263 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 1,378 کا تصفیہ ہوچکا ہے اور 885 مقدمات زیر اِلتوأ ہیں ۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی قانونی امداد کے لئے درخواست دینے والے لوگوں کی آن لائن شکایات کے ازالے کی خاطر اس پورٹل کی خدمات کو بروئے کار لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔اِس کپسٹی بلڈنگ پروگرام میں اَنڈر سیکرٹری این اے ایل ایس اے کمل سنگھ او رمختلف احمد ریسورس پرسن موجود تھے جس سے ضرورت مندوں کو قانونی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا :تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار
امریکہ کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کو سخت پیغام
آبنائے ہرمز ایران کی رضامندی کے بغیر نہیں کھولی جائے گی، تہران کا دوٹوک اعلان
ویتنام میں منشیات اسمگلنگ،11افراد کو سزائے موت
احتجاج کی کسی بھی قسم پر پابندی عائد
ٹرمپ امریکی کرنسی پر تصویر والےپہلے باحیات امریکی صدر بن گئے
’خواتین کیخلاف مظالم پر حکومت کی خاموشی ، مجرموں کے حوصلے بلند ‘
خواتین صحافیوں پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت
امریکی سرمایہ کارو ں کو ہندوستانی معیشت میں بڑھتے ہوئے مواقع سے آگاہ کیا گیا
طلبہ کیخلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلس کو نہیں: سپریم کورٹ










