شوپیان میں پولیس پبلک انٹرایکٹومیٹنگ کا انعقاد

شوپیان//شوپیان پولیس اور عوام کے بیچ بہتر تعلقات قائم رکھنے کے خاطر ڈی ایس پی امام صاحب آفس شوپیان میں پولیس ، پبلک انٹرایکٹومیٹنگ کا انعقاد کیاگیا ، میٹنگ میں امام صاحب اور اس سے ملحقہ علاقوں کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی ۔شوپیاں پولیس نے اپنے عوامی رسائی کے پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے، ڈی ایس پی امام صاحب آفس شوپیاں میں ایڈیشنل ایس پی شوپیاں، افروز احمد (جے کے پی ایس)، ڈی ایس پی امام صاحب محمد اشرف (جے کے پی ایس)اور ایس ایچ او امام صاحب گلزار احمد کی صدارت میں پولیس پبلک انٹرایکٹو میٹنگ کا انعقادکوروناو ائرس سے متعلق رہنمااصولوںپر عمل کرتے ہوئے کیاگیا۔پبلک میٹنگ کے دوران کانیگام، امام صاحب، ڈی کے پورہ، چیک صادق خان، باربگ، کانسو، لاڈی، کلورہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے درجنوں لوگوں نے شرکت کی اوراپنے درپیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔صدارتی آفیسران نے شرکاعہ کے تمام مسائل کافی غور و خوض سے سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے منسلک ان کے مطالبات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیاجائیگا اور باقی ان کے دیگر مسائل کو متعلقہ محکموں کی نوٹس میں لایا جائیگا تاکہ ان کے مسائل کا جلدی سے ازلہ کیاجاسکے۔ میٹنگ کے دوران شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ پولیس کی مدد کریں۔ علاقے میں امن و سکون کو برقرار رکھنے اور علاقے میں منشیات اور دیگر سماجی جرائم کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کووڈ19کے تمام رہنما خطوط اور اصولوںپر سختی سے عمل کریں۔