جموں کشمیر میں بیس برسوں میں سڑک حادثات میں پچاس فیصدی اضافہ

تشدد آمیز واقعات سے زیادہ ٹریفک حادثات میں انسانی جانوںکاضیاں

2021 میں5036 ٹریفک حادثاتـ:713انسانی جانیں تلف،744 6افراد زخمی

سری نگر//جموں وکشمیر میں ٹریفک نظام اورسڑکوںکی بدحالی اورقوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث ہرسال سینکڑوں لوگ سڑک حادثات کے دوران لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،ہزاروں زخمی ہوجاتے ہیں اوردرجنوں عمربھرکیلئے لاغراورناتواں بن جاتے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق سال2021کے دوران 5ہزار 46ٹریفک حادثات رونما ہوئے جس دوران713افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔سال2017سے لے کر نومبر 2021تک جموں وکشمیر میں ٹریفک حادثات میں 4ہزار 347افراد ہلاک جبکہ35ہزار137افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک عمر بھر کیلئے اپاہج کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔محکمہ ٹریفک کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے اعداد وشمارکے مطابق جموںوکشمیر میں تشدد آمیز اور ملی ٹینسی کے واقعات میں اتنے افراد نہیں مارے جاتے، جتنے ہر سال ٹریفک حادثات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔جموں وکشمیر میں نومبر 2021تک ٹریفک کے 5 ہزار 36سڑک حادثات رونما ہوئے جس دوران 71 3افراد از جان ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق جموںصوبے میں 3278ٹریفک حادثات میں 521افراد ہلاک جبکہ 4ہزار 241شدید طورپر زخمی ہوئے۔حکام نے کہاکہ جموں ضلع میں سال2021کے نومبر مہینے تک ٹریفک حادثات کے دوران 102افراد سڑک حادثات کے دوران اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ اس دوران 1175زخمی ہوئے ہیں۔ضلع کٹھوعہ میں 76افراد از جان جبکہ 536زخمی ہوئے، رام بن میں 63قیمتی جانیں تلف ہوئیں اور 313زخمی ہوئے۔محکمہ ٹریفک کی جانب سے موصولہ اعدادوشمار کے مطابق کشمیر صوبے میں سال2021کے نومبر مہینے تک 17 58ٹریفک حادثات میں 192افراد ہلاک اور 2206زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں اس دوران 36افراد ہلاک33زخمی ہوئے ہیں،کولگام ضلع میں 25ہلاک140زخمی ہوئے جبکہ اننت ناگ ضلع میں اس دوران 21مسافر ہلاک جبکہ340زخمی ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سال 2020میں جموںوکشمیر میں ٹریفک حادثات کے دوران728افراد ہلاک اور 5894زخمی ہوئے ہیں۔بتادیں کہ پارلیمنٹ کے گزشتہ سینشن کے دوران سرکارنے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ جموںوکشمیر میں سال 2021کے دوران 75افراد تشدد آمیز واقعات کے دوران مارے گئے جن میں40عام شہری، 35سیکورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔جموں وکشمیر میں ہر سال ٹریفک حادثات کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مارے جاتے ہیں اور ان حادثات پر قابو پانے کی خاطر اگر چہ حکام کی جانب سے دعوئے اور وعدئے کئے جاتے ہیں تاہم عملی طورپر اس ضمن میں کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔