سری نگر//منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے ایک منشات فرش کو گرفتار رکرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس سٹیشن کولگام کی پولیس پارٹی نے ایک خاص معلومات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اوکے سڑک پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک انداز میں گھومتے ہوئے پایا جس کی شناخت منظور احمد پیڈر ولد عبدلمجید پیڈر ساکن اوکے کولگام کے طور پر ہوئی ہے، اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے75گرام چرس، 400گرام کینابیس پاؤڈر اور 200گرام بھنگ کے خشک پتے جیسے مادے برآمد ہوئے۔تھانہ پولیس کولگام نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر254/21 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذید تحققیات شروع کردی۔مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آس پاس علاقے میں جرائم کے بارے میں معلومات مقامی پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ملوثین کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔










