پانی کی شدید قلت کولیکر ماگام آشکن پورہ میں احتجاج

محکمہ بجلی نے دوران شب اپنا ہڑتال ختم کیا

سرینگر//شہر و دیہات میں بجلی سپلائی بحال ،صارفین نے راحت کی سانس لجموںو کشمیر میں محکمہ بجلی نے پنا 3روز سے مسلسل جاری ہڑتال کوپیر اور منگوار کی درمیانی رات کو ختم کر دیا ہے ۔اس دوران محکمہ کے بجلی ملازمین نے دوران شب ہی شہر و دیہات میں بجلی سپلائی بحال کر دی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے تین روز کے سخت مشکلات کے بعد راحت کی سانس لی ہے ۔جموںو کشمیر میں گزشتہ تین روز سے جاری ہڑتال کو محکمہ بجلی کے ملازمین نے ختم کر کے پوری وادی کشمیر میں اپنا ہڑتال ختم کیا ہے اور پوری وادی میں بجلی سپلائی بحال کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔محکمہ کے مطابق سرکار کی جانب سے مطالبات کو منظوری کے یقین دہانی کے بعد انہوں پیر اور منگل کی درمیانی رات کو اپنا ہڑتال ختم کر کے کام شروع کیا ہے ۔اس دوران پورے جموں و کشمیر میں دوران شبقریب85فیصد جبکہ صبح10بجے تک100فیصد بجلی سپلائی کو محکمہ کے ملازمین نے بحال کیا تھا ۔ جموںو کشمیر میں ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے مقامی لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔واضح رہے لوگوں کی امید اس وقت پیر کی شام بڈ گئی تھی جب جموں ومیں ایک تقریب کے دوران ایل جی جموں و کشمیر نے بتایا تھا کہ منگل کو100فیصد بحال کی جائے گی ۔