خریدے گئے7پلاٹ جموں میں واقع:ایم ایچ اے
سرینگر//جموںو کشمیر کے خصوصی درجہ فراہم کرنے والے دفعہ370کے خاتمے کے بعد کل7غیر کشمیریوں نے یو ٹی میں اراضی خریدی ہے جبکہ یہ سات پلاٹ جموں میں واقع ہے اور کشمیر میں تاحال کسی نے راضی نہیں خریدی ہے جو بیرون کشمیر سے تعلق رکھتا تھا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق منسٹری آف ہوم افئیرس نے بدھ کے روز راجہ سبھا میں بتایا کہ دفعہ370کے خاتمے کے بعد جموںو کشمیر میں جموںو کشمیر سے باہر تعلق رکھنے والے7افراد نے جموںو کشمیر میں اراضی خرید لی ہے ۔انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان سات افراد نے یوٹی کے صرف جموں میں اراضی خریدی ہے جبکہ کشمیر میں تاحال کسی غیر کشمیری نے راضی نہیں خریدی ہے ۔خیال رہے جموںو کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے والے دفعہ کے بعد غیر کشمیریوں کو یہاں اراضی خریدنے کا حق دیا ہے جس کے بعد جموںو کشمیر کے لوگوں نے کئی بار اس پر سوال بھی اٹھائے ہین۔تاہم تاحال سرکاری اعداد شمار کے مطابق صرف سات افراد نے جموں میں اراضی خرید لی ہے ۔










