سری نگر//سومواراورمنگل کی درمیانی رات کو جموں و کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی صورتحال برقرار نیز درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں شدید موسم کی وارننگ کو مسترد کردیا۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کے مقامی افسر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 14 اور 15 دسمبر کے دوران عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر کے شمال اور شمال مغرب میں بالخصوص بالائی اور کئی میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری کا50 فیصد امکان ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیروادی کے میدانی علاقوں میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات ہلکی بارش اوربرفباری ہوگی۔تاہم محکمہ موسمیات کے ذمہ دار نے واضح کیاکہ 23،دسمبر تک کسی بھاری بارش اوربرفباری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔دریں اثنا، سری نگر میں سوموار اورمنگل کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ اتواراورسوموارکی درمیانی رات یہاں درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات کے ذمہ دار نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن قاضی گنڈ کا کم سے کم شبانہ درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جبکہ اسے پہلے والی رات درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔انہوںنے کہاکہ جنوبی کشمیرمیں واقع معروف سیاحتی مقام پہلگام میں سوموار اورمنگل کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ اتواراورسوموارکی درمیانی رات یہاں درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں واقع علاقہ کوکرناگ میں سوموار اورمنگل کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ اتواراورسوموارکی درمیانی رات یہاں درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈدرج ہوا تھا۔انہوںنے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ قصبے میںسوموار اورمنگل کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اتواراورسوموارکی درمیانی رات یہاں درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیرمیں واقع مشہورسیاحتی مقام گلمرگ میں سوموار اورمنگل کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ اتواراورسوموارکی درمیانی رات یہاں درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموںمیں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیا جو معمول سے مائنس 0.2 ڈگری سیلسیس کم ہے۔محکمہ موسمیات نے مزیدبتایاکہ یونین ٹریٹری لداخ کے لیہہ شہر میں سوموار اورمنگل کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرا رت منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ اتواراورسوموارکی درمیانی رات یہاں درجہ حرارت منفی10.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔انہوںنے بتایاکہ کرگل میں دوران شب درجہ حرارت کم سے کم منفی 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین مقام دراس میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔










