Rusu Budgam

رسو بڈگا م میں پانی کی قلت کولیکرلوگوں نے کیا محکمہ پی ایچ ای کیخلاف احتجاج

سرینگر / /ضلع بڈگام کے رسو علاقہ کے مر دو زن نے سڑکوں پر پانی کی شدید قلت کو محکمہ پی ایچ ای کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ ساحل نذیر وانی کے تفصیلات کے مطابق علاقہ کے مردوخواتین نے سڑکوں پر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل مردو زن کا کہنا تھا کہ علاقہ کے لوگ صاف پانی کے ایک ایک بوند کے لئے ترستے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران کو باربار اس بات آگاہ کیا گیا جبکہ پانی کی اس قلت کو لیکر سال 2017میں لوگوں نے ریل سروس کو روک کر محکمہ ہذاکے خلاف احتجاج کیا لیکن اس کے باوجود بھی توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ پانچ برسوں کے دوران بھی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے جبکہ لوگ متعلقہ افسران کی نوٹس میں معاملہ لاتے رہے ۔لیکن پانی کی قلت بدستور ہے اور لوگ ندی نالوں کا گندہ اور غلیظ پانی پینے پر مجبور ہورہے ہیں جس سے وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا ہمیشہ خطرہ رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ متعلقہ افسران کی غفلت شعاری اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت اور نتیجہ ہے ۔اس سلسلے میں احتجاج میں شامل مردو زن نے محکمہ ہذا کے حکام اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی معقول فراہمی کے لئے فوری طور ٹھوس اور موثر اقدام اٹھائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے اور لوگ وبائی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکیں گے ۔